ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:مرحوم سیف اللہ شاہ بندری کی یاد میں ینوپویا اسپتال کے اشتراک سے مفت دانت چک اپ کیمپ

بھٹکل:مرحوم سیف اللہ شاہ بندری کی یاد میں ینوپویا اسپتال کے اشتراک سے مفت دانت چک اپ کیمپ

Sun, 17 Sep 2017 21:28:02    S.O. News Service

بھٹکل:17/ستمبر (ایس اؤنیوز)مرحوم سیف اللہ شاہ بندری کی یاد میں ڈاکٹر نازیہ سیف اللہ ، سید حسین عاطف سمیت شاہ بندری خاندان سے منسلک ممبران کے تعاون منگلورو کے ہائی ٹیک اسپتال ینوپویا کے اشتراک سے 24ستمبر کی صبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک بندرروڈ پر واقع الافراح شادی ہال میں مفت دانت چک اپ کیمپ منعقد کئے جانے کی عنایت اللہ شاہ بندری نے جانکاری دی ۔

شری نواس ہوٹل ڈلکس میں پریس کانفرنس میں عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ کیمپ میں مشہور ماہرین ڈاکٹر آفتاب حسین، ڈاکٹر گنیش شنئی سمیت کئی ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیں گے۔ کیمپ میں دانتوں کے علاج کے علاوہ دانتوں کی حفاظت کے متعلق بھی رہنمائی کی جائے گی ۔ بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے عوام سے انہوں نے اپیل کہ وہ متعلقہ کیمپ سے استفادہ کریں۔

ڈاکٹر نازیہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ دانتوں کی حفاظت بہت ضروری ہے ، دانتوں کی وجہ سے کئی لوگوں کے منہ میں بوآتی ہے کسی کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنے میں مسئلہ ہوتاہے، عوام کا بہتر سے بہتر علاج کیمپ کے ذریعے کرنے کامقصد ظاہر کیا۔ اسی طرح کیمپ میں پھٹے ہونٹوں کے متعلق بھی رہنمائی کی جائے گی ۔کم سے کم خرچ پر علاج کے متعلق بھی جانکاری دینے کی بات کہی۔ بی پی ایل کارڈ والوں کو اسپتال میں مفت علاج ،سرجری کی سہولت ہونے کی بات کہی۔ سید عاطف نوال موجود تھے۔


Share: